لاہور: سائبر وار فیئر چیلنجز کے باعث پاکستان میں سکیورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 90 روزہ سائبر سکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے صوبوں کو کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (CERTs) کے قیام کا عمل تیز کرنے اور پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک2026 (پی آئی ایس ایف) پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
معتبر ذرائع نے “جنگ” کو بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل کمیٹی فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا، جو کابینہ ڈویژن میں سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور چیئرمین این سی آئی سی ایس کی زیر صدرات ہوا۔
اجلاس میں ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی ایس ایف 2026 پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے اور وفاقی و صوبائی دونوں سطحوں پر اس کے نفاذ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT)، جو سائبر سکیورٹی ورکنگ کمیٹی کی سربراہی کرتی ہے، نے اجلاس میں جامع سائبر سکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان پیش کیا۔ منصوبے میں بنیادی طور پر آئندہ 90 روز کے دوران کیے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔
اس ایکشن پلان میں گورننس، قواعد و ضوابط کی پابندی، وسائل کی ہم آہنگی، سائبر واقعات سے نمٹنے اور بحران کے انتظام، سائبر سکیورٹی اسیسمنٹ اور سپلائی چین سکیورٹی سمیت مختلف اہم شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ بالخصوص سرکاری افسران کیلئے نیشنل سائبر سکیورٹی ہینڈ بک تیار کرلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے زور دیا کہ وفاقی کمپیوٹر کو فعال بنانے کیلئے محتاط اور جامع منصوبہ بندی ضروری ہے، خصوصاً اس صورتحال میں جب ابھی سیکٹرل اور صوبائی CERTs موجود نہیں ہیں۔
وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال
نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط، مزید التوا کا امکان
مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں: مرتضیٰ وہاب
کراچی: ائیرپورٹ انتظامیہ کی ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش
مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے مدد مانگ لی، 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب
بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اب اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے: طلال چوہدری
پشاور میں بہترین ترقیاتی کام جاری ہیں، پروجیکٹس کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے: سہیل آفریدی
ریاست مخالف بیانیےکا الزام ، بلوچستان کے100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد
موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ
• 4 منٹ پہلے مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں: مرتضیٰ وہاب
• 21 منٹ پہلے وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال
• 31 منٹ پہلے نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط، مزید التوا کا امکان
• 3 گھنٹے پہلے کراچی: ائیرپورٹ انتظامیہ کی ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش
• 4 گھنٹے پہلے پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
• 5 گھنٹے پہلے مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
• 6 گھنٹے پہلے 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
