• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 11:13 صبح
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

مسقط: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات چیت کے لیے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان عمان میں آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے بتایا کہ اجلاس تہران اور مسقط کے مشترکہ فیصلے کے تحت خطے کے بعض ممالک کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تو انہیں اعتراض نہیں، یہ خلیجی ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل پائپ لائن ڈرون حملوں کے بعد بند ہونے سے عالمی تیل کی سپلائی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

اس اہم ترین ’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘ کی بحالی میں مزید تاخیر کی صورت میں اسے تیل کے ذخائر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پائپ لائن چند روز میں بحال نہ ہوئی تو عالمی منڈی میں روزانہ 40لاکھ بیرل تک تیل کی کمی پیدا ہوسکتی ہے۔

جنگی ساز و سامان کے حوالے سے فکرمند نہیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

سعودی تیل کے خریداروں اور عالمی مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کے مطابق اگر یہ پائپ لائن چند روز کے اندر دوبارہ فعال نہ ہوئی تو سعودی عرب کے پاس برآمدات جاری رکھنے کے لیے موجود تیل کے ذخائر بھی ختم ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی تیل سپلائی کا تقریباً 4 فیصد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سعودی عرب کی یہ اہم پائپ لائن جزیرہ نما عرب کے صحرائی علاقے سے گزرتے ہوئے ملک کے مشرقی حصے سے تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک پہنچاتی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے