• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:23 شام
  • پاکستان

2022 میں انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ان پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کی تھی

زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

برینڈن ٹیلر نے گزشتہ روز ہرارے میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی جو ان کے کیریئر کا 208واں ون ڈے میچ تھا۔

وہ اس میچ میں بلے بازی میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم ایک شاندار کیچ پکڑا اور ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اب ٹوٹنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل عرصے تک کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

40 سالہ برینڈن ٹیلر کا ون ڈے کیریئر اب 22 سال اور 146 دن پر محیط ہوگیا ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر کا کیریئر 22 سال اور 91 دن تک جاری رہا تھا۔

ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں اور 463 میچز کے ساتھ سب سے زیادہ مقابلوں میں شرکت کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

ٹیلر زمبابوے کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا سیریز سے قبل وہ 205 اننگز میں 6 ہزار 704 ون ڈے رنز اور 11 سنچریاں بنا چکے تھے جو زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

ان کا کیریئر کئی اتار چڑھاؤ سے گزرا۔ 2022 میں انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے انہیں ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کی تاہم سزا مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 2025 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے