ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
بگ باس 20 کی امیدوار اور سیاست دان منوج تیواری کی صاحبزادی ریتی تیواری کا سوتیلا باپ ہونے کا دعویٰ کرنے والا پنجابی گلوکار مشکل میں آگیا۔
جب سے ریتی تیواری ‘بگ باس 20’ کی امیدوار بنی ہیں انہیں مسلسل تنقید کا سامنا ہے تاہم اس بار ان کا نام ایک ایسے معاملے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں شاید ان کا کوئی قصور نہ ہو، پنجابی گلوکار ایکم باوا کچھ عرصے سے عوامی سطح پر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ریتی کے سوتیلے والد ہیں۔
ان کے اہل خانہ نے اس معاملے پر کارروائی کی ہے اور ان کی والدہ نے ان جھوٹے دعووں کی تردید کی ہے جبکہ اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی ہے۔
ریتی تیواری، منوج تیواری اور پرتیما پانڈے (جنہیں رانی تیواری بھی کہا جاتا ہے) کی بیٹی ہیں تاہم ایکم باوا جنہیں پرمندر کمار باوا یا ایکم بینس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ خود کو ریتی تیواری کا سوتیلا والد قرار دیتے رہے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ پرتیما کے ساتھ ان کی قانونی شادی ہوئی تھی۔
ممبئی کی ایک قانونی فرم کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں ان دونوں دعووں کی تردید کی گئی، باوا کی جانب سے جاری کردہ تمام ویڈیوز، بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کو جھوٹا اور ہتک آمیز قرار دیا جا سکتا ہے جن کا مقصد ریتی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
یہ پڑھیں: ادیتی سنگھ نے کرن واہی سے علیحدگی کو ’نعمت‘ قرار دے دیا
اس معاملے پر فوجداری اور دیوانی، دونوں بنیادوں پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی ہے اور انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ اس موضوع سے متعلق مواد کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے بصورت دیگر اسے شائع کرنے والے بھی قانونی کارروائی کے ذمہ دار ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایکم باوا نے ایسی پوسٹس اور ویڈیوز جاری کیں جن میں ریتی تیواری کی مالی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی گئی۔ بگ باس کی اس امیدوار نے مختلف مواقع پر اپنے والد کا نام لیا ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے ایک محرومی بھری زندگی گزاری کیونکہ ان کے والد منوج تیواری، انہیں گزارے کے لیے ماہانہ صرف 20 سے 25 ہزار روپے الاؤنس دیتے تھے، اس تبصرے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پنجابی گلوکار باوا نے بھی اس پر تبصرہ کیا تھا۔
انہوں نے ان مہنگے ہینڈ بیگز، جائیدادوں اور پرتعیش گاڑیوں پر سوال اٹھایا جو ریتی کے پاس موجود تھیں حالانکہ وہ ماہانہ صرف 25 ہزار روپے ملنے کا دعویٰ کرتی تھیں۔
ایک دوسری ویڈیو میں انہوں نے الزام لگایا کہ ریتی اور ان کی والدہ انہیں ‘تنگ’ کر رہی تھیں، انہوں نے شو میں اس کے رویے، خاص طور پر شائقین کے پسندیدہ قاضی توقیر کے ساتھ اس کے برتاؤ کے بارے میں بھی بات کی۔
