2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
ممبئی: رنبیر کپور کی نئی فلم لو اینڈ وار سال 2027 کی انتہائی متوقع فلموں میں شامل ہے اور آئندہ ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست میں نمایا ہے۔ فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے، جسے دیکھ کر مداحوں کی دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جیسے نامور اداکاروں پر مشتمل یہ فلم 2027 کے پہلے ہی مہینے میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تاہم، فلم کی ریلیز سے چار ماہ قبل ہی شائقین کے لیے حیران کن پیشکشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج ’لو اینڈ وار‘ کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Bhansali Productions (@bhansaliproductions)
A post shared by Bhansali Productions (@bhansaliproductions)
خاص طور پر اس فلم میں رنبیر کپور کا پہلا ‘لک’ جاری کیا گیا ہے۔ وکی کوشل اور بھنسالی پروڈکشنز نے کچھ دیر قبل ہی سوشل میڈیا پر یہ پہلی جھلک شیئر کی۔
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم کے ہدایت کار ہیں، اور ان کے پروڈکشن ہاؤس نے آج اس فلم سے رنبیر کپور کی ایک شاندار اور ‘وحشیانہ’ انداز والی پہلی جھلک شیئر کردی ہے۔
فلم کے اس منظر میں رنبیر آسمانی نیلے رنگ کی ایک ونٹیج کار میں بیٹھے ہیں۔ ان کا ایک ہاتھ گاڑی سے باہر ہے جبکہ دوسرا ہاتھ اسٹیئرنگ وہیل سنبھالے ہوئے ہے۔ باہر لٹکے ہوئے ہاتھ سے خون بہہ رہا ہے۔ جس سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ گولی لگنے کا زخم ہے۔
رنبیر سن گلاسز پہنے ایک پروقار اور بااثر شخصیت کا تاثر دے رہے ہیں۔ فلم کی اس پہلی جھلک کو شیئر کرتے ہوئے بھنسالی پروڈکشنز نے لکھا: ”وہ قامت، وہ پروقار موجودگی، وہ جذبہ سنجے لیلا بھنسالی کی ‘لو اینڈ وار’ 21 جنوری 2027 کو ریلیز کی جائے گی۔
