• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 3:37 شام
  • پاکستان

رضا اللہ کی پاور ہٹنگ کے سامنے انگلینڈ کے پاس کوئی واضح منصوبہ دکھائی نہیں دیا، سابق انگلش کپتان

پاکستان کے 21 سالہ بلے باز رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بیٹنگ کرکے میزبان ٹیم کو شدید دباؤ میں ڈال دیا جس پر سابق انگلش کپتان الیسٹر کک نے اپنی ٹیم کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیسٹ ڈیبیو پر نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے رضا اللہ نے صرف 63 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے شامل تھے۔

انہوں نے محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی اور پاکستان کو ایسی پوزیشن میں پہنچا دیا جہاں میچ چوتھے روز تک جا پہنچا۔

الیسٹر کک نے کہا کہ رضا اللہ کی پاور ہٹنگ کے سامنے انگلینڈ کے پاس کوئی واضح منصوبہ دکھائی نہیں دیا اور صورتحال ان کے قابو سے باہر ہوگئی۔

ان کے مطابق ایسے موقع پر کوچنگ اسٹاف کو میدان میں قیادت اور واضح ہدایات دینی چاہئیں تھیں۔

سابق انگلش فاسٹ بولر جوناتھن ایگنیو نے بھی میزبان ٹیم کی حکمت عملی کو انتہائی ناقص قرار دیا۔ خاص طور پر ڈین لارنس کو دوسرے نئے گیند سے بولنگ دینے پر سوالات اٹھائے گئے جبکہ فاسٹ بولرز مسلسل شارٹ گیندوں کے منصوبے پر عمل کرتے رہے۔

رضا اللہ کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھےجو ٹیسٹ ڈیبیو پر کسی بلے باز کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

پاکستان 453 رنز پر آل آؤٹ ہوا اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے