• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 7:33 شام
  • پاکستان

سیوریج لائن کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے

ہولی فیملی ہسپتال میں 115 ملین روپے کا سیوریج منصوبہ تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، سیوریج لائن کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سیوریج لائن کے لیے بچھائی گئی کنکریٹ جگہ جگہ بیٹھ گئی جبکہ زمین بھی دھنسنے لگی ہے۔

ہولی فیملی ہسپتال کے اطراف غیر معیاری تعمیراتی کام کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ سیوریج منصوبے کے ناقص کام سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ منصوبے کے باعث مریضوں اور تیمارداروں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں اور مریضوں نے آف کیمرہ اعلیٰ حکام سے ناقص تعمیراتی کام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہولی فیملی ہسپتال انتظامیہ نے سیوریج منصوبے میں مسائل کا اعتراف کیا ہے۔ ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سیوریج اسکیم ہسپتال کی جانب سے شروع کی گئی جبکہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی واسا ہے۔ حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیوریج لائن کے اطراف مسائل پیدا ہوئے، جن سے واسا حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اعجاز کے مطابق واسا حکام کو مسائل کی نشاندہی کی جارہی ہے اور متاثرہ کام کو درست کیا جارہا ہے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بھی ہولی فیملی ہسپتال کے سیوریج منصوبے کا دورہ کرچکے ہیں۔ سیوریج منصوبے کے کام کی نگرانی جاری ہے جبکہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل انتظامیہ کے علم میں ہیں۔

ایم ڈی واسا کے مطابق سیوریج منصوبے کا ڈیڑھ سو فٹ کام باقی ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے، حالیہ بارشوں سے کچھ نقصان ہوا ہے، متاثرہ حصے کو دوبارہ مرمت کرلیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے