آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو نے مشتاق خان کے ساتھ انتقال سے قبل ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جو ‘ویلکم’، ‘غدر: ایک پریم کتھا’ اور ‘استری 2’ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے کینسر کے باعث 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
اداکار راجپال یادیو جنہوں نے حال ہی میں اسپتال میں مشتاق سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے اپنی آخری ملاقات کی یاد تازہ کی اور اپنے آنجہانی دوست کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا۔
راجپال نے انسٹاگرام پر مشتاق خان کی تصویر شیئر کی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج دوپہر میں مشتاق بھائی سے ملنے گیا اور ان سے بات کی۔ انہوں نے مجھے دیکھا مجھ سے ہاتھ ملایا اور ہماری تمام باتیں سن رہے تھے اور ان پر ردعمل بھی دے رہے تھے۔
اداکار نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ جس شخص سے میں دو گھنٹے پہلے ملا تھا جس سے میں نے ہاتھ ملایا تھا، وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔ ہم سب خدا کے فیصلے کے آگے سرِ تسلیم خم کرتے ہیں۔ مشتاق بھائی ایک مقبول شخصیت اور اداکار تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ میں بھاری دل کے ساتھ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
View this post on Instagram A post shared by Bollywood News (@bolly_newssss)
A post shared by Bollywood News (@bolly_newssss)
راجپال نے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اداکار کی تصویر اپ لوڈ کی تاہم بعد میں سوشل میڈیا کے ایک صارف نے وہ ویڈیو (جو اب ڈیلیٹ کر دی گئی تھی) آن لائن شیئر کر دی۔
یہ پڑھیں: فلم ویلکم کے اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے
ویڈیو میں راجپال کو اسپتال میں مشتاق سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے آنجہانی اداکار بستر پر لیٹے ہوئے اور اداکار کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آتے ہیں وہ انہیں تسلی دیتے اور یقین دلاتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ مشتاق خان کینسر سے لڑ رہے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں وہ کل شام انتقال کرگئے۔
مشتاق خان نے 1980 میں فلم ‘البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں ‘ویلکم’، ‘عاشقی’، ‘مجھ سے شادی کروگی’ اور ‘ہم ہیں راہی پیار کے’ وغیرہ شامل ہیں۔
