• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:48 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

نئی دہلی: بھارت کے دارلحکومت دہلی میں زلزلہ محسوس کیا گیا، شہر کے کئی علاقوں میں زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کیے جانے کی اطلاع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاوہ ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں علی الصبح 5.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ صبح 6.59 بجے آیا تھا۔

زلزلے کا مرکز 36.05 ڈگری شمالی عرض البلد اور 68.87 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ جوزمین سے کافی اوپر یعنی محض 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

تباہ کن سیلاب کے بعد شمالی تبت میں 5 شدت کا زلزلہ، الرٹ جاری

متاثرہ علاقہ افغانستان اور پاکستان کے قریب سب سے زیادہ زلزلہ آنے والے علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے