• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 2:29 شام
  • پاکستان

برمنگھم سے تمام کھلاڑی دوحہ پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے تھے

دوورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

برمنگھم سے تمام کھلاڑی دوحہ پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے تھے۔

کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کرکٹرز علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کی طرف سےکھیلیں گے۔

دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کے ساتھ سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہوا تھا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گیارہ پوائنٹس بھی منہا کیے گئے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے