• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

کراچی (4 اکتوبر 2026): ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے، مزید تاخیر ڈیری فارمرز کیلیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔

شاکر عمر نے مطالبہ کیا کہ فارمر کیلیے ایکس فارم ریٹ کم از کم 277 روپے فی لیٹر مقرر کیا جائے، صارف کیلیے قیمت میں 70 روپے اضافہ کر کے 310 روپے فی لیٹر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کی پیداواری لاگت تقریباً 262 روپے فی لیٹر سامنے آئی ہے، بچھڑے کی مد میں منہا کیے گئے 15 روپے شامل کرنے پر حقیقی پیداواری لاگت 277 روپے فی لیٹر بنتی ہے، حکومت کے اپنے محکمے نے پیداواری لاگت 262 روپے تسلیم کی ہے تو فارمر 215 روپے میں دودھ کیسے فروخت کرے؟

رہنما ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فارمر کا موجودہ سرکاری ایکس فارم ریٹ صرف 215 روپے فی لیٹر ہے، صارف کیلیے موجودہ سرکاری دودھ کی قیمت تقریباً 240 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

’خوراک، چارہ، ونڈا، اجناس، بجلی، مزدوری، ادویات اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دودھ کی قیمت حقیقی پیداواری واری اور دستاویزی شواہد کی بنیاد پر مقرر کی جائے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی تمام اسٹیک ہولڈرز کا فوری اجلاس بلا کر نیا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ ڈیری فارمرز مسلسل خسارے کے باعث جانور فروخت اور فارم بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ مسلسل خسارے سے دودھ کی پیداوار میں کمی اور ڈیری سیکٹر سے سرمایہ نکلنے کا خدشہ ہے۔‘

اپنے بیان میں شاکر عمر نے کہا کہ فارمر کو پیداواری لاگت سے کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، رواں ہفتے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا اگلے لائحہ عمل کا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے، پریس کانفرنس میں پیداواری سرکاری نرخ اور فارمرز کے نقصانات کے دستاویزی شواہد پیش کیے جائیں گے، 277 روپے ایکس فارم اور 310 روپے ریٹیل قیمت کے مطالبے کی مکمل بنیاد میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی، حکام نے سنجیدہ فیصلہ نہ کیا تو فارمرز پُرامن احتجاج، دھرنے اور علامتی احتجاج پر غور کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، ترجیح مذاکرات اور باہمی مشاورت ہے، ڈیری فارمر محفوظ ہوگا تو ہی دودھ کی پیداوار اور سپلائی برقرار رہے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے