• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جو اس وقت 900 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

تو یہ سوچا جاسکتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اس وقت کسی محل نما مکان میں قیام پذیر ہوں گے۔

مگر اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

جی ہاں واقعی دنیا کے امیر ترین شخص عارضی طور پر ٹینیسی کے علاقے ممفس میں مقیم ہیں اور وہاں ان کی کمپنی ایکس اے آئی کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اس نئے گھر کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں آج یہاں اس جگہ سے آیا جہاں میں ممفس میں مقیم ہوں جو کہ ایک ائیر اسٹریم ٹریلر ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وہ سفر کرنے کی بجائے نئے سرورز کے فرش پر سونا پسند کریں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے ائیر اسٹریم ٹریلر میں رہائش حیران کن نہیں بلکہ خلائی تسخیر کے حوالے سے ان کے جنون سے جڑا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اس طرح کے ٹریلر کو اپولو 11 کے خلا بازوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے اس وقت استعمال کیا گیا جب وہ چاند کا سفر کرکے واپس آئے۔

اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو عام طور پر اپنے دفاتر میں سونے یا ان کے قریب رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

2022 میں ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) خریدنے کے بعد وہ کئی ماہ تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سان فرانسسکو میں واقع ہیڈ آفس میں سوتے رہے تھے۔

اسی طرح برسوں تک وہ ٹیکساس کے علاقے Boca Chica میں واقع 50 ہزار ڈالرز کرائے پر لیے جانے والے چھوٹے گھر میں مقیم رہے، جو کہ اسپیس ایکس کے مرکز اسٹار بیس سے قریب تھا۔

2020 میں ایلون مسک نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ ' میں نے اپنے تمام اثاثے فروخت کر دیے ہیں اور اب میری ملکیت میں کوئی گھر نہیں'۔

انہوں نے اس وقت ریاست کیلیفورنیا میں اپنے 7 گھروں کو لگ بھگ 13 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دیا تھا۔

چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

خلا میں الٹرا ساؤنڈ کیسے کیا جاتا ہے؟ خلاباز انیل مینن کی ویڈیو وائرل

گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟

انسٹا گرام میں صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیدیا

ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کو اب ڈبل اسپیڈ سے دیکھنا ممکن

اینتھروپک کے سی ای او نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنےکی اپیل کردی

خلاباز نے خلا سے سبز اور سنہری رنگ کے ’اسٹار ٹریلز‘ کا خوبصورت نظارہ شیئر کردیا

تازہ ترین

• 13 منٹ پہلے میر رضا کیس میں اب تک قتل کا کوئی سراغ نہیں ملا، کراچی پولیس چیف کا سینیٹ کمیٹی میں بیان

میر رضا کیس میں اب تک قتل کا کوئی سراغ نہیں ملا، کراچی پولیس چیف کا سینیٹ کمیٹی میں بیان

• 19 منٹ پہلے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر آپ کو دنگ کر دے گا

• 21 منٹ پہلے رضوان اور امام کے فونز سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع

رضوان اور امام کے فونز سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع

• 47 منٹ پہلے سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک

سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک

• 50 منٹ پہلے ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

• 54 منٹ پہلے غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

• 56 منٹ پہلے شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین فیمنسٹ نہیں: تانیشا مکھرجی

شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین فیمنسٹ نہیں: تانیشا مکھرجی

• 1 گھنٹے پہلے دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے

دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے