• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 4:47 شام
  • پاکستان

مالیاتی نظام سے باہر تقریباً 90 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون موجود ہیں، چیئرمین پاکستان ورچویل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی

پاکستان ورچویل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں جبکہ مالیاتی نظام سے باہر تقریباً 90 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون موجود ہیں مصنوعی ذہانت اور ٹوکنائزیشن ترقی پذیر دنیا میں مالی شمولیت کے طاقتور ذرائع بن سکتے ہیں۔

پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اقوام متحدہ کے سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم کے افتتاحی سیشن میں پاکستان کی جانب سے عالمی جنوب کے منصفانہ مالی مستقبل کے لیے اہم موٴقف پیش کیا گیا بلال بن ثاقب نے فورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مالی شمولیت کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت اور ٹوکنائزیشن کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ٹوکنائزیشن ترقی پذیر دنیا میں مالی شمولیت کے طاقتور ذرائع بن سکتے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ مالی شمولیت کے لیے صرف ٹیکنالوجی کافی نہیں بلکہ موٴثر نظام اور قواعد بھی ضروری ہیں انہوں نے اقوام متحدہ میں انکشاف کیا کہ دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں، جبکہ مالیاتی نظام سے باہر تقریباً 90 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔

فورم کے افتتاحی سیشن میں اقوام متحدہ اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، بھوٹان کے وزیرِاعظم اور نوبیل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس سمیت عالمی رہنماوٴں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے