• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

صوبے میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی جائے تاکہ عوام کے مسائل کا کوئی حل نکالا جاسکے، درخواست گزار

خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت گورننس کا بحران ہے اور حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاجوں میں مصروف ہے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ صوبے میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی جائے تاکہ عوام کے مسائل کا کوئی حل نکالا جاسکے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے