لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
اسلام آباد (18 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم لیوی کے خلاف سراپا احتجاج جماعت اسلامی سے رابطہ کر کے انہیں مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کی پیشکش کر دی۔
جماعت اسلامی کے ملک بھر میں 40 سے زائد مقامات پر پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے جاری ہیں، جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے سلسلے میں مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں۔
آج وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا اور مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی۔
احسن اقبال نے لیاقب بلوچ سے رابطے میں بتایا کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، حکومت کل جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔
لیاقت بلوچ نے جواب میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔
