تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم بیٹھک ہوئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرےگا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ شریک تھے، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔
ایوان صدر کے مطابق پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی بنادی گئی ہے، حکومت اور پیپلز پارٹی کا وفد پی ٹی آئی قیادت سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرےگا۔
مشترکہ کمیٹی میں محسن نقوی، رانا ثنااللہ ، امیر مقام ، شیری رحمان شامل ہیں۔ مشترکہ کمیٹی میں نوید قمر اور اعجاز جکھرانی بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
اعلامیےکے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ملک میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر اور وزیر اعظم نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک کے امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی کاسندھ میں ایم ڈی کیٹ نتائج اورامتحانی عمل کا نوٹس، وزارت صحت کو تحقیقات کا حکم
جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی
پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنےکا دعویٰ بے نقاب، پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے: بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم اجلاس
معاشی حالات کی بہتری میں سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم ہے: وزیراعظم
مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی: وزیر خزانہ
سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کی مدت بڑھادی
وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری
پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوئیں؟ اعداد وشمار جاری
بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پرڈرون حملہ: سعودی اتحادی افواج
حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پرڈرون حملہ: سعودی اتحادی افواج
• 6 منٹ پہلے حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی
• 2 گھنٹے پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی کاسندھ میں ایم ڈی کیٹ نتائج اورامتحانی عمل کا نوٹس، وزارت صحت کو تحقیقات کا حکم
• 3 گھنٹے پہلے ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
• 3 گھنٹے پہلے امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
• 4 گھنٹے پہلے میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق
میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق
• 4 گھنٹے پہلے حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر
حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر
• 4 گھنٹے پہلے جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی
