• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 9:27 شام
  • پاکستان

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر میں شروع ہوگا جس کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

مذاکرات میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر امیر مقام، سینیٹر شیری رحمان، رانا ثنا اللہ، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا اور عامر ڈوگر بھی پارلئمنٹ پاوس پہنچ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا ملک میں انصاف، آئین کو بحال کرو، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، بانی پی ٹی آئی کو علاج کےلیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلوص نیت سے مذاکرات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے جبکہ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ جمہوری انداز میں معاملے کا حل نکلے، امید پر دنیا قائم ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مذاکرات کی تجویز پیش کی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیانات پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دے سکتی، مذاکرات کی میز پر اسپیس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ معاملات کو زیر غور لایا جائے، اپنی پارٹی پوزیشن پر ہر کوئی بات کرسکتا ہے مگر مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعینات

امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے گی: علی محمد خان

بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

حکومت مثبت پیشرفت کرتی ہے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں،کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کیلئے رکھے گئے: وزارت اطلاعات

مصطفیٰ کمال کا سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

خیبرپختونخوا حکومت کا عدم تعاون، ہر ماہ 35 کروڑ 78 لاکھ روپے کی گیس چوری

وفاقی آئینی عدالت نے مونال کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: وفاق کے پی حکومت سے دہشتگردی کیخلاف حمایت کا خواہاں

روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں: وزیر توانائی

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کچھ دیر میں شروع ہوگا، اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

• 14 منٹ پہلے امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے گی: علی محمد خان

• 16 منٹ پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

• 33 منٹ پہلے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

• 38 منٹ پہلے پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعینات

• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز مینز والی بال: پاکستان نے چین کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز مینز والی بال: پاکستان نے چین کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

• 2 گھنٹے پہلے بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے