• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 4:57 شام
  • پاکستان

حوثی ترجمان نے حملے کی تاریخ یا اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں

صنعا: یمن کے حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع شرورہ فوجی اڈے کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ حملے میں اسلحے کے گوداموں اور ان کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا جو ان کے بقول یمن کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کررہے تھے۔

حوثی ترجمان نے حملے کی تاریخ یا اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے اتحادی حوثیوں اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے درمیان رواں ہفتے جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یمن میں بڑھتی ہوئی لڑائی کے باعث سعودی عرب کی سرحدی سکیورٹی اور بحیرہ احمر کے اطراف کشیدگی بھی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے