• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 2:18 صبح
  • پاکستان

بیرون ملک حماس رہنماؤں کو موت ان کے آرام دہ بستروں پر نہیں آئے گی، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل نے حماس کے بیرون ملک مقیم رہنماؤں کو ایک بار پھر قتل کرنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع عزرائیل کاٹز نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ حماس کے بیرونِ ملک موجود رہنما بھی نشانے پر ہیں۔ انھیں چین کی زندگی گزارنے نہیں دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے حماس کے رہنما اور جنگجوؤں کو اپنے بستروں پر سکون سے مرنے نہیں دیا جانا چاہیے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کے رہنماؤں کو اکتوبر 2023 کے حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ان کے تعاقب کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تاہم ان کے بیان میں حماس کے کسی مخصوص رہنما یا ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ستمبر 2025 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا تھا۔ جس میں ایک قطری شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

اسرائیلی قیادت نے اس حملے کو حماس کے سینئر رہنماؤں کے خلاف کارروائی قرار دیا تھا تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر سے حملے پر معذرت بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ غزہ میں امریکی ثالثی میں جنگ بندی اور پیس بورڈ کے قیام کے باجود اسرائیل نے جارحانہ کارروائی جاری رکھی ہوئی ہیں بلکہ اس کا سلسلہ مغربی کنارے تک وسیع کردیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے