عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ریاض: سعودی وزارت حج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج کانفرنس و نمائش کے چھٹا ایڈیشن کا انعقاد کرے گی جو 8 سے 11 نومبر تک جدہ میں منعقد ہوگا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے اشتراک سے ہونے والے اس ایونٹ میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بحش شعبوں کے 520 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے اور پالیسی میکرز جمع ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرے، مقامی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط اور زائرین کے لیے خدمات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے۔
حج کانفرنس و نمائش میں ریسرچرز، کاروباری افراد اور انویٹرز مختلف چیلنجز پر بات کریں گے۔ اس کے ساتھ زائرین کی خدمات کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ ایونٹ حج امور کے دفاتر اور بین الاقوامی وفود کو مکہ اور مدینہ کے تجربات سے بھی متعارف کرائے گا۔
اس عظیم الشان کانفرنس کے ساتھ ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 150 سے زائد ممالک کی تنظیمیں اور حج سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے ادارے شریک ہوں گے۔
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرون تباہ
اس پروگرام کا اصل مقصد حج خدمات کے ماحولیاتی نظام میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا، شراکت داری کی سپورٹ اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو وسیع کرنا ہے۔
