شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
منیسوٹا:امریکی ریاست منیسوٹا میں چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والی ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ خاتون ہو بہو امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپز کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ سیرینا کو 30 اگست کو منیسوٹا کے علاقے مونٹیسیلو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے تقریباً 580 ڈالر مالیت کی پاور ٹول بیٹریوں کے دو پیک چوری کیے۔
پولیس کے مطابق، دکان کے ایک ملازم نے خاتون کو پہلے ہونے والی ایک اور چوری کے دوران پہچان لیا تھا اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔ گرفتاری کے بعد ریکارڈ کے مطابق خاتون نے بیٹری چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
تاہم، اس واقعے کا سب سے دلچسپ حصہ گرفتاری کے بعد کی تصویر تھی، جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ انٹرنیٹ صارفین نے خاتون کی شکل کو 57 سالہ جینیفر لوپز سے مشابہ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے مجھے لگا کہ یہ جینیفر لوپز ہی ہیں، جبکہ دوسرے صارف نے اس مشابہت کو ” ناقابل یقین” قرار دیا۔
کچھ صارفین نے جینیفر لوپز کے 2002 کے مشہور گانے کے حوالے سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔
جینیفر لوپیز نے ٹیلر سوئفٹ کی شادی میں پہنے ڈیزائنر لباس کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کر دی
رپورٹس کے مطابق، سیرینا کو گرفتاری کے اگلے ہی دن یعنی 31 اگست کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔
