• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 1:48 شام
  • پاکستان

مارکو جینسن نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور بریٹزکے کے ساتھ 107 رنز کی اہم شراکت قائم کی

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اہم فاسٹ بولرز کی غیر موجودگی کے باوجود 67 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

میتھیو بریٹزکے نے شاندار سنچری اسکور کی اور ابتدائی 14 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

مارکو جینسن نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور بریٹزکے کے ساتھ 107 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ بیٹنگ سے مضبوط آغاز کیا اور ابتدائی 10 اوورز میں 90 رنز بنا لیے۔

تاہم کیشو مہاراج اور بیورن فورٹوئین کی اسپن نے میچ کا رخ بدل دیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جینسن اور دیگر بولرز نے بھی اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی آخری نو وکٹیں صرف 101 رنز کے دوران گر گئیں اور بظاہر جیت کے لیے پر امید نظر آنے والی آسٹریلوی ٹیم 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

A Scintillating Effort! 👐🔥 Here’s a look at the catches that turned the game around for #TheProteas in the first ODI. 🇿🇦🏏 A sight to behold at Hollywoodbets Kingsmead today! 👏#Unbreakable pic.twitter.com/yGOMdr9Ol4 — Proteas Men (@ProteasMenCSA) September 24, 2026

A Scintillating Effort! 👐🔥 Here’s a look at the catches that turned the game around for #TheProteas in the first ODI. 🇿🇦🏏 A sight to behold at Hollywoodbets Kingsmead today! 👏#Unbreakable pic.twitter.com/yGOMdr9Ol4

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے