• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 3:18 شام
  • پاکستان

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدترین اذیت میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا روانگی کے موقع پر خطاب

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا ’سپر لانگ مارچ‘ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا۔

کراچی سے سپرلانگ مارچ بذریعہ ٹرین رحمان بابا ایکسپریس حافظ نعیم الرحمٰن اور منعم ظفر خان کی قیادت میں کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی کے مطابق لوگ اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدترین اذیت میں ہیں، سفید پوش لوگ اپنی زندگی کسمپرسی میں گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت اپنی بیڈ گورننس کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم ہونا چاہیے، حکومت نے عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہوا ہے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جو ہفتے کو ختم کر دیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے