• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا مگر ورزش اور اچھی غذائی عادات سے ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر آپ چہل قدمی سے جسمانی وزن میں مستحکم کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

اس سوال کا جواب انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ایک تحقیق میں دیا گیا۔

اس تحقیق میں دہائیوں کے تحقیقی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ روزانہ کتنے قدم چل کر جسمانی وزن میں کمی اور میٹابولک صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

دنیا بھر میں جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس تحقیق کے لیے 18 کنٹرول کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں 3758 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

8 ماہ کے عرصے میں ان افراد کے روزانہ کے قدموں کے ساتھ جسمانی وزن میں آنے والی تبدیلیوں کو ٹریک کیا گیا تھا۔

اس کے بعد مزید 10 ماہ تک دیکھا گیا کہ جسمانی وزن میں کمی کب تک برقرار رہتی ہے۔

تحقیق کے آغاز میں یہ افراد اوسطاً روزانہ 7280 قدم چلتے تھے اور اختتام تک یہ تعداد 8454 قدموں تک پہنچ گئی تھی۔

نمک کی زیادہ مقدار کے استعمال سے نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ یادداشت کے مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ 8 ماہ کے عرصے میں ان افراد کے جسمانی وزن میں اوسطاً 4.4 فیصد کمی آئی۔

اس کے بعد 10 ماہ کے دوران 3.3 فیصد کمی بدستور برقرار رہی۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ روزانہ اضافی ایک ہزار قدم چلنے سے جسمانی وزن میں مزید 1.1 سے 1.3 فیصد کمی آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ روزانہ 8500 قدم چلنا جسمانی وزن میں کمی کو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے مثالی ہوتا ہے۔

روزانہ 3 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ روزانہ کے قدم نہ صرف جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ وزن میں اضافہ نہیں ہونے دیتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ چل قدمی جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے ایک اچھا ٹول ہے جس کو ورزش اور غذائی عادات کا حصہ بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قدموں کی تعداد کو گننا ہر فرد کے لیے ممکن نہیں ہوتا تو روزانہ 70 سے 90 منٹ تک معتدل رفتار سے چہل قدمی کرنا بھی کافی ہے۔

میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

مثال کے طور پر دفتر جاتے ہوئے چلنے کو ترجیح دینا، گھر کے سودا سلف کے لیے چلنا اور روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران چل کر آپ آسانی سے یہ ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہر چند دن میں چند منٹ یا 250 قدموں کا اضافہ جسمانی وزن میں کمی کے مقصد کے حصول میں زیادہ مدد فراہم کرسکتا ہے۔

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

• 18 منٹ پہلے محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبےکو دہشتگردی سے بچانےکیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبےکو دہشتگردی سے بچانےکیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

• 51 منٹ پہلے یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

• 1 گھنٹے پہلے وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

• 2 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

• 3 گھنٹے پہلے تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

• 4 گھنٹے پہلے تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، اسکا حجم ہزاروں ارب روپے ہے: علی پرویز

تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، اسکا حجم ہزاروں ارب روپے ہے: علی پرویز

• 4 گھنٹے پہلے انجلینا جولی کا غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ

انجلینا جولی کا غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے