• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:36 شام
  • پاکستان

جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی نے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں

جاپان نے مستقل رہائش حاصل کرنے کے خواہش مند غیر ملکیوں کے لیے یکم اکتوبر 2026 سے قواعد سخت کر دیے ہیں۔

جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی نے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ جس میں درخواست گزار کی سالانہ آمدنی عام جاپانی گھرانوں کی اوسط آمدنی سے زیادہ ہونی چاہیے۔

یہ شرط یکم اپریل 2026 کے بعد دی گئی اور ابھی زیرِ التوا درخواستوں پر بھی لاگو ہوگی۔

حکام درخواست گزار کی مستقبل میں متوقع پنشن کو بھی دیکھیں گے، تاکہ یہ جانچا جاسکے کہ وہ طویل مدت میں مالی طور پر خود کفیل رہ سکے گا یا نہیں۔

جاپانی زبان کی ایک مخصوص سطح کی اہلیت بھی شامل کی گئی ہے، تاہم یہ شرط اپریل 2027 سے نافذ ہوگی۔

ٹیکس، پنشن اور دیگر سماجی تحفظ کی ادائیگیوں سمیت جاپانی قوانین کی پابندی بھی مستقل رہائش کے جائزے میں اہم رہے گی۔ مستقل رہائش کی درخواست کی فیس 10 ہزار ین سے بڑھا کر 2 لاکھ ین کردی گئی ہے، یعنی تقریباً 20 گنا اضافہ۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ مستقل رہائش ایک طویل مدتی حیثیت ہے، اس لیے درخواست گزار کی مالی خود کفالت، قوانین کی پابندی اور جاپان میں مستقل زندگی گزارنے کی صلاحیت کو زیادہ سختی سے جانچا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے