• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:05 شام
  • پاکستان

یوم دفاع و شہداء کی تقریب کو ملک کی ترقی کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا

تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع و شہداء منایا گیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان کی مسلح افواج، باہمت شہداء اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور پختہ عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دوران یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پیش کی جانے والی دستاویزی فلم اور پاکستانی کھانوں نے قومی تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔

یوم دفاع و شہداء کی تقریب کو ملک کی ترقی کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے