• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 9:02 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ سے شہرت پانے والی رمشا صلاح نے اداکار آغا فصیح سے دوسری شادی کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمشا صلاح الدین نے اداکار آغا فصیح کے ساتھ اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا تھا کہ گزشتہ برس ان کی طلاق ہو گئی تھی اور انہوں نے دوبارہ شادی کر لی ہے۔

انسٹاگرام پر رمشا نے نکاح کی تقریب کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا کہ جس میں انہوں نے اپنے سفر اور نئی شروعات پر خیالات کا اظہار کیا۔

قرآن پاک کی آیت 30:21 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے شادی میں ’سکون، مودت اور رحمت‘ پانے کے بارے میں لکھا اور اللہ تعالیٰ کے وقت اور منصوبے پر شکر گزاری کا اظہار کیا۔

رمشا نے لکھا کہ ہماری زندگیوں کے جو بھی راستے ہو سکتے تھے ان میں سے اللہ نے اپنے فضل سے ہمارے راستوں کو آپس میں ملا دیا۔

View this post on Instagram A post shared by Ramsha (@ramsha__salahuddin)

A post shared by Ramsha (@ramsha__salahuddin)

انہوں نے مزید دعا کی کہ جوڑے کے درمیان زندگی کے ہر مرحلے پر محبت، مہربانی اور برکت قائم رہے، اپنے دلی پیغام کا اختتام انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ کیا: "آپ کی دعاؤں کی طلبگار۔

اداکارہ نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اس حصے کو عوام کی نظروں سے کیوں دور رکھا تھا۔

رمشا نے بتایا کہ گزشتہ برس انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی جو ان کی بیٹی کے والد بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بارے میں صرف ان کے قریبی لوگ ہی جانتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے تک، میں اپنی زندگی کے اس حصے کے بارے میں بات کرنے سے ڈرتی تھی، اس لیے نہیں کہ مجھے شرمندگی تھی بلکہ اس لیے کہ میں ان سوالات، لوگوں کی رائے اور اس داغ سے واقف تھی جو اس کے ساتھ جڑے ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ’تماشا سیزن 5‘ میں بطور امیدوار نمبر 15 شریک ہوئیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے