آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
انقرہ: ترکی نے ایران کے بڑے نجی بینکوں میں شمار ہونے والے بینک ملت کا لائسنس 44 سال بعد منسوخ کر دیا ہے۔
ترک بینکنگ ریگولیٹر نے آج صبح ایرانی بینک کی استنبول شاخ کا آپریٹنگ لائسنس منسوخ کیا، لائسنس مالیاتی نظام کے استحکام یا صارفین کے حقوق کو خطرے کے باعث منسوخ کیا گیا۔
لائسنس منسوخی میں امریکی پابندیوں یا کسی مخصوص آپریشنل مسئلے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکا نے ایران سے مبینہ روابط پر متعدد ترک اداروں پر پابندی لگائی۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سی این این کا داخلہ بند کر دیا
دو ہفتے قبل واشنگٹن کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب سے مبینہ روابط کے الزام میں ایک ترک بینک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بینک ملت ایران کی حکومت کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور اس پر امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیاں عائد ہیں، ایرانی حکومت بینک ملت کی سب سے بڑی حصص دار بھی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جب کہ ایران پر بھی عائد پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔
