• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:20 شام
  • پاکستان

اسلام آباد: گزشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی اور حکام کے درمیان نصف درجن سے زائد پسِ پردہ ملاقاتیں ہوئیں، لیکن ان رابطوں کے باوجود اسلام آباد کی جانب پارٹی کے مجوزہ مارچ کے معاملے پر پیدا ہونے والا تعطل ختم نہ ہوسکا۔

مذاکرات سے واقف ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ان رابطوں کے دوران سب سے اہم مسئلہ یہ رہا کہ آیا پی ٹی آئی اپنی مجوزہ متحرک مہم کو صرف ملتوی کرے گی یا اسے مکمل طور پر منسوخ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور سکیورٹی حکام کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لیے سیاسی گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے، لیکن احتجاج، تشدد، سڑکوں کی بندش اور مارچ پر مبنی سیاست قابل قبول نہیں ہوگی۔

ان رابطوں کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا پی ٹی آئی کے لیے سیاسی گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے اور آیا مارچ کے گرد جاری محاذ آرائی سے باہمی طور پر قابل عمل انتظام کے ذریعے بچا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو یہ پیغام دیا گیا کہ سیاسی رابطے اور بعض معاملات میں سہولت کاری کی گنجائش موجود ہوسکتی ہے، لیکن اس کے لیے پارٹی کو محاذ آرائی کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔ بعد ازاں مارچ ملتوی کرنے اور مکمل طور پر منسوخ کرنے کے درمیان فرق ہی بنیادی رکاوٹ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب سے پی ٹی آئی سے واضح طور پر مارچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، کیونکہ محض تاریخ آگے بڑھانے سے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی جانب بڑے پیمانے پر متحرک ہونے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات ختم نہیں ہوتے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ خدشہ خاص طور پر اس امکان سے متعلق تھا کہ ہزاروں افراد دارالحکومت کی جانب سفر کریں گے اور راستے میں مختلف مقامات پر جمع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر شرکا کی تعداد دسیوں ہزار کے بجائے صرف ہزاروں میں بھی ہو، تب بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ تیزی سے صورت حال کو خراب کرسکتا ہے اور پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے پیدا کی گئی سیاسی گنجائش کو ختم کرسکتا ہے۔

حکومت نے عوامی سطح پر سڑکوں کی بندش اور معمولاتِ زندگی میں خلل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر رکھا ہے، جبکہ 27 ستمبر کی اصل تاریخ سے قبل غیر معمولی سکیورٹی اقدامات بھی کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ منسوخ کرانے کے امکان کے حوالے سے محمود خان اچکزئی سے بھی رابطہ کیا گیا۔ اس نمائندے کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق جب اچکزئی کے ساتھ اس معاملے پر بات ہوئی تو انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر انہیں جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا انتظام فراہم کیا جائے تو مارچ منسوخ کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

تاہم دوسری جانب سے اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جواب یہ دیا گیا کہ پی ٹی آئی پہلے مارچ منسوخ کرے۔ اس کے بعد عمران خان سے ملاقات، وکلا تک رسائی اور ان کے طبی علاج سے متعلق معاملات قابلِ اطلاق ضابطہ کار کے تحت آسان بنائے جاسکتے ہیں۔ چنانچہ پسِ پردہ رابطے جاری رہے، لیکن مارچ کی واضح منسوخی کو یقینی بنانے کا سوال حل نہ ہوسکا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے متعدد غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد ماحول مزید مشکل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض بیانات، خصوصاً وہ جنہیں دوسری جانب سے دھمکی آمیز یا محاذ آرائی پر مبنی سمجھا گیا، حکومت اور سیکورٹی حکام کے مؤقف میں مزید سختی کا باعث بنے۔

اس کے بعد پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا کہ اگر مارچ کیا گیا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے اندر یہ بحث شروع ہوئی کہ اگر پارٹی مارچ مکمل طور پر منسوخ کرنے پر آمادہ نہیں تو متحرک مہم سے نمٹنے کے لیے متبادل طریقے کیا ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک امکان یہ بھی زیر غور آیا کہ آیا اس تحریک کو سست کیا جاسکتا ہے یا ایک ہی مرتبہ بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کے بجائے لوگوں کو بتدریج اسلام آباد کی جانب لایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ آپشن بھی دوسری جانب کو مطمئن نہ کرسکا۔ پی ٹی آئی کو بنیادی طور پر یہ مؤقف پہنچایا گیا کہ نہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہونا چاہیے اور نہ ایسی صورت حال پیدا ہونی چاہیے جس میں کوئی اجتماع طویل عرصے تک سڑکوں کی بندش یا محاذ آرائی میں تبدیل ہوجائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پسِ پردہ رابطوں کے دوران ایک اور انتہائی اہم پیغام مستقبل کے سیاسی ٹائم لائن سے متعلق تھا۔ پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ اگر وہ مارچ کرتی ہے تو اس کے بعد شروع ہونے والا کوئی بھی عمل ضروری نہیں کہ پارٹی کی جانب سے مطلوبہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھے۔ اس کے بجائے، ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد کی ٹائم لائن حکومت اور سیکورٹی حکام طے کریں گے۔

دوسرے الفاظ میں پارٹی کو یہ بتایا جارہا تھا کہ مارچ کرنے کی صورت میں سیاسی عمل پی ٹی آئی کے پسندیدہ شیڈول کے بجائے دوسری جانب کے طے کردہ ٹائم فریم کے مطابق آگے بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان رابطوں میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔ بلکہ جن ممکنہ معاملات میں سہولت کاری پر بات ہوئی، ان میں وکلا تک رسائی، عمران خان سے ملاقاتیں اور طبی علاج جیسے امور شامل تھے۔

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

خیبر پختونخوا حکومت، گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے: رانا ثنا اللہ

کراچی: منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم

این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان 'کھودا پہاڑ نکلا چوہا' ثابت ہوا، عطا تارڑ

لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلےکیوں نہیں؟ سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں تاحال توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

شوکت یوسف زئی نے لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی حکمت عملی قرار دیدی

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

• 12 منٹ پہلے نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

• 17 منٹ پہلے یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

• 21 منٹ پہلے پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

• 1 گھنٹے پہلے یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

• 1 گھنٹے پہلے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

• 2 گھنٹے پہلے لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

• 2 گھنٹے پہلے ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے