• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 9:48 صبح
  • پاکستان

مجموعی طور پر حلقے میں 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، الیکشن انتظامیہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ حلقے میں 4 لاکھ 83 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن انتظامیہ کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 16 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ کے دوران سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولیداد چیمہ کے درمیان مقابلہ ہے۔

ولیداد چیمہ سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ، سابق رکن اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے صاحبزادے ہیں، جن کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

انتظامیہ نے پولنگ کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے ہیں تاکہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے