• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 1:25 شام
  • پاکستان

ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے لیے افغان پالیسی اپنائی تھی جس سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے افغان پالیسی اپنائی تھی جس سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے باعث کئی مشکلات پیدا ہوئیں جن کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں اور ہم ان مسائل کو خود حل کر رہے ہیں۔

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل کو اجاگر کیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے