• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 1:46 صبح
  • پاکستان

بیٹی کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھ دی اور خود بھی پھندے سے لٹک گیا

بھارتی ریاست گجرات میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش فریج میں چھپا دی اور خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے علاقے میں پیش آیا جہاں کشور دھنک نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی ہیمانشی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش فریج میں رکھنے کے بعد خود کو پنکھے سے لٹکا لیا۔

پولیس کے بقول واقعے کا علم اس وقت ہوا جب کشور دھنک کی اہلیہ منجوبین نے شوہر سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن فون کسی نے نہیں اُٹھایا۔

منجو بین 14 ستمبر سے اپنے والدین کے گھر موجود تھیں۔ شوہر کے فون نہ اُٹھانے پر اُس نے اپنے بھائی کو گھر بھیجا۔

اہل خانہ کے دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہ ملا تو دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے جہاں کشور دھنک کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس کو کمرے سے بستر پر رکھے 3 نوٹس بھی ملے۔ ایک نوٹ میں دھنک نے مالی مشکلات کا ذکر کیا گیا تھا۔

اس نے لکھا تھا کہ قرض لے کر رقم تعمیراتی کام میں لگائی تھی اور اپنے کاروباری ساتھیوں سے 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی روپے وصول کرنے تھے تاہم رقم نہیں مل سکی۔

نوٹ میں مزید لکھا گیا کہ رقم ختم ہونے اور حالات کا کوئی حل نظر نہ آنے کے باعث وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خودکشی کررہا ہے۔

دوسرے نوٹ میں دھنک نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کی وجہ بھی بیان کی اور لکھا کہ اس نے بچی کو اس لیے مارا تاکہ اس کی موت کے بعد بیٹی کو تکلیف نہ اٹھانا پڑے۔

اسی طرح تیسرے نوٹ میں دھنک نے اس حرکت پر معافی مانگی اور بتایا کہ بچی کی لاش فریج میں رکھی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گھر کے کمرے کا منظر بھی واقعے سے پہلے کی گئی غیر معمولی تیاری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

کمرے کو غباروں اور موم بتیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ بچی کو سفید لباس پہنایا گیا تھا اور اس کے سر پر دوپٹہ رکھا گیا تھا۔ فریج کے اندر تکیے بھی رکھے گئے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بچی کی موت سمیت پورے معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے