بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں پولیس 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2028 میں ہونے والے ہندوؤں کے مذہبی میلے 'سمہاستھا کمبھ' سے قبل سڑک کو چوڑا کرنے کے ایک منصوبے کے تحت اس تاریخی مسجد کے کچھ حصے کو مسمار کرنے کے لیے نشان زد کیا گیا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں انتظامیہ کی جانب سے رات گئے بلڈوزر کے ذریعے مسجد کو شہید کی کوشش کی گئی جسے مقامی افراد نے سخت مزاحمت کے بعد ناکام بنا دیا
مقامی مسلمان مسجد کے تحفظ کے لیے کئی دنوں سے مسجد کے اندر مستقل دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
آج ایک بار پھر پولیس اور انتظامیہ بلڈوزر لے کر آئی جس پرمقامی افراد اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں پولیس کی جانب سے بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسجد کی نمائندہ کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان اتوار کی رات یہ طے پایا تھا کہ سڑک چوڑی کرنے کے منصوبے کے تحت مسجد کے اس تین فٹ حصے کو ہٹا دیا جائے گا جہاں نماز ادا نہیں کی جاتی۔
پیر کو فجر کی نماز کے بعد جب لوگ پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے گئے تو صبح تقریباً 8 بجے حکام اچانک دوبارہ مسجد پہنچے اور مبینہ طور پر نشان زدہ حصے کو فوری طور پر بلڈوزر سے مسمار کرنے کی دھمکی دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی پر مسلمانوں کو محسوس ہوا کہ رات کو طے پانے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی جس کے نتیجے میں لوگ دوبارہ مسجد کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے اور صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسجد کے مینار کے حوالے سے بھی فریقین کے درمیان تنازع برقرار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو پیشکش کی تھی کہ موجودہ مینار ہٹانے سے پہلے اس کے بالکل پیچھے ایک نیا مینار تعمیر کرنے کی مہلت دی جائے تاہم انتظامیہ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب اجین کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ شرما نے میڈیا کو بتایا، ’مسلم کمیونٹی اور مسجد کمیٹی 2028 کے سمہاستھا کمبھ میلے کے پیش نظر مکمل اتفاق رائے اور تعاون کے ساتھ سڑک کو چوڑا کرنے کے زون میں آنے والے مسجد کے حصے کو خود ہٹا رہی ہے‘۔
بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں
اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی میں اماراتی صدر سے ملاقات کی: خبر ایجنسی کا دعویٰ
اسرائیل کا رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام کرنیوالے ڈچ سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان
بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے
شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار
امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی
یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟
یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک
ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا
افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، نورستان اور کنڑ میں متعدد چوکیوں پر قبضہ
روس انتخابات: مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب
تازہ ترین
• 8 منٹ پہلے بھارتی پولیس 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی، بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ
• 17 منٹ پہلے بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق
بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق
• 1 گھنٹے پہلے بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں
• 1 گھنٹے پہلے گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
• 2 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ
• 2 گھنٹے پہلے وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے
وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے
• 2 گھنٹے پہلے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین
لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین
• 3 گھنٹے پہلے اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس
