• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 4:38 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

ڈھاکا: بنگلادیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔

رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا۔

سزائے موت پانے والوں میں:

عبیدالقادر اے ایف ایم بہاؤ الدین نسیم محمد علی عرفات شیخ فضل شمس پراش مینول حسین خان نکھل صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔

حسینہ واجد کو بڑا دھچکا، ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم اور بھارت مفرور ہونے والی حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے