• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 شام
  • پاکستان

حکام کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے یا علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی

برطانوی رائل ائیرفورس کا ہاک ٹی 2 تربیتی طیارہ ویلز کے جزیرے اینگلسی میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹس نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچالی۔ حکام کے مطابق دونوں پائلٹس کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ہاک ٹی 2 طیارے نے اینگلسی سے تربیتی پرواز کیلئے اڑان بھری۔ طیارہ قریبی علاقے پینسرنسیوگ میں زمین پر گر کر تباہ ہوا۔

عینی شاہدین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں طیارے کو زمین سے ٹکرانے سے قبل پائلٹس کو ایجیکٹ کرتے اور بعد ازاں طیارے کو آگ کے شعلوں میں تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے یا علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی رائل ائیرفورس نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر ہاک ٹی 1 اور ہاک ٹی 2 طیاروں کی پروازیں بھی عارضی طور پر روک دی ہیں، جب تک حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

RAF training jet has just had a dramatic crash shortly after takeoff from RAF valley in Wales both pilots successfully ejected. Insane… pic.twitter.com/nQhJzXm2mQ — WarMonitor🇺🇦🇬🇧 (@WarMonitor3) September 23, 2026

RAF training jet has just had a dramatic crash shortly after takeoff from RAF valley in Wales both pilots successfully ejected. Insane… pic.twitter.com/nQhJzXm2mQ

ہاک ٹی 2 رائل ائیرفورس کا دو نشستوں والا جدید تربیتی جیٹ ہے، جسے تیز رفتار جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تربیت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے