• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 11:49 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

(25 ستمبر 2026) جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے بدنام زمانہ گینگسٹر مین پال ڈھلہ کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی پیرول پر ہائی مل گئی۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر مین پال ڈھلہ کو اس کی کمبوڈین پارٹنر میٹا چان سے شادی کیلیے کسٹڈی پیرول دی گئی۔ اسے کئی سال تک فرار رہنے کے بعد گزشتہ سال کمبوڈیا سے بھارت لایا گیا تھا۔

مین پال ڈھلہ کو شادی کیلیے صبح 8 سے شام 8 بجے تک جیل سے نکلنے کی اجازت دی گئی، شادی کی تقریب جیل کے قریب ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب کے دوران مجرم پولیس کی حراست میں رہا اور تقریب ختم ہوتے ہی اسے واپس جیل لایا گیا۔

گینگسٹر کو 22 مقدمات کا سامنا ہے جن میں قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔ وہ 2007 اور 2010 میں درج تین مقدمات میں سزا کے بعد حصار جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، اس پر جیل میں رہتے ہوئے ایک شخص کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔

سزا کاٹنے کے دوران مین پال ڈھلہ کو جولائی 2018 میں حصار سینٹرل جیل سے چھ ہفتے کی پیرول پر رہا کیا گیا لیکن وہ مفرور ہوگیا تھا۔ اگست 2018 میں سونو کمار کے نام سے جعلی شناخت استعمال کر کے ملک سے فرار ہو کر کمبوڈیا چلا گیا جہاں اس نے اپنی شناخت بدلی اور کاروبار شروع کیا۔

پولیس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سی بی آئی نے نومبر 2024 میں مین پال ڈھلہ کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس حاصل کیا اور تھائی اور کمبوڈین حکام کے ساتھ رابطہ کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے