• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 3:08 شام
  • پاکستان

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صدر ناوگئی بازار اسماعیل زرگر اور اجمل کے ناموں سے ہوئی، پولیس

باجوڑ کے علاقے عنایت کلے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صدر ناوگئی بازار اسماعیل زرگر اور اجمل کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے