• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے قتل کے لیے مدد لینے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان نوجوانوں سے متعلق معلومات اے آئی چیٹ بوٹ نے ایف بی آئی کو دی جس نے پاکستانی حکام تک معلومات پہنچائی۔

دی نیوز میں شائع ہونے والی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دونوں افراد جرائم سے متعلق ڈرامہ دیکھتے تھے، ایک کا تعلق بہاولپور اور دوسرے کا کراچی سے تھا۔

دونوں لڑکے امریکی کرائم ڈرامے دیکھنے کے شوقین تھے، دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا لیکن منصوبہ بندی اپنی اپنی کی ہوئی تھی۔

• اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم

• اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس

• بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا اپنے باپ کو قتل کرنے کو تیار ہوگیا، وہ ڈرامہ سیریز 'بریکنگ بیڈ' کے کردار سے متاثر تھا جو گھر پر زہر بناکر قتل کیا کرتا تھا، اس لڑکے نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، اور اسی سلسلے میں وہ چیٹ بوٹ 'کلاڈ' سے سوالات کرتا تھا۔

کلاڈ نے جب اس قسم کے سوالات دیکھے کہ وہ اپنے باپ کو قتل کرنا چاہتا ہے اور کیمیکلز کی مقدار میں کمی بیشی سے متعلق پوچھ رہا ہے تو کلاڈ کی کمپنی نے ایف بی آئی کو مطلع کیا۔

بعدازاں جب اس لڑکے کے والدین سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے اپنے بیٹے کو معاف کردیا۔

کراچی واقعہ:

دوسری جانب کراچی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ساتھ بھی اسی قسم کی صورتحال درپیش تھی، ایک لڑکا چیٹ بوٹ سے بات چیت کر رہا ہے کہ پولیس افسر کے بیٹے نے میرے باپ کی بے عزتی کی ہے، اسی لیے میں اس سے بدلہ لے کر اسے قتل کرنا چاہتا ہوں۔

یہ لڑکا سیریز 'ڈیکسٹر' کے مرکزی کردار سے متاثر تھا، اس کی منصوبہ بندی میں پولیس افسر کے بیٹے کو اٹھا کر گٹر میں پھینکنا شامل تھا، یہ بھی چیٹ بوٹ کلاڈ سے سوالات کررہا تھا، جس نے آگے رپورٹ کیا۔

دوران تفتیش اس لڑکے نے پولیس کو بیان دیا کہ میں تو ذہن میں صرف کہانی بنا رہا تھا، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

راولپنڈی: سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں شوٹر گینگ کا سرغنہ مارا گیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس کے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

راولپنڈی: 28 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل مقتولہ کا دیور نکلا

ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

کراچی: این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث 70 افراد گرفتار

گھر یا گاڑی کی پرکشش آفرز، سوشل میڈیا پر بڑا فراڈ جاری

کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اہلیہ اور بچوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ، پولیس نے فون ریکارڈ حاصل کرلیا

کراچی: تین تلوار پر سپر مارٹ میں خاتون اور اس کا ساتھی لاکر کھول کر 50 لاکھ لے اڑے

اسلام آباد: این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست

کراچی میں ملزمان کی دن دیہاڑے شہری کو لوٹنےکی کوشش، شہریوں نے پتھراؤ کرکے ناکام بنادی

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

• 8 منٹ پہلے اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا

• 18 منٹ پہلے اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم

• 46 منٹ پہلے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

• 49 منٹ پہلے لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا

لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا

• 57 منٹ پہلے ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

• 1 گھنٹے پہلے مری: اسکول وین میں آگ لگنےکے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

مری: اسکول وین میں آگ لگنےکے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

• 2 گھنٹے پہلے اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے