• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:37 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ پر 1لاکھ سے زائد مالیت کی ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑی گئی۔

پٹرولنگ آفیسر نے گاڑی کے ای چلان چیک کئے تو 54 چالان نکلے جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ڈرائیور نے 32 بار ٹریفک سگنل اور 20 بارلین لائن کی خلاف ورزی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرمانہ ادا کرنے پر گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔

لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کیلیے غلط ای چالان موصول ہونے پر اس کے خلاف اپیل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

شہری غلط ای چالان کو آن لائن چیلنج کر سکتے ہیں، اس کیلیے انہیں ٹریفک پولیس کے آفس کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق غلط ای چالان کے شکار شہری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کے پورٹل پر دستیاب آن لائن ریویو فیسٹی کے ذریعے اسے چیلنج کر سکتے ہیں۔

طریقہ کار: موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والے سب سے پہلے پی ایس سی اے کی آفیشل ای چالان ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk پر جائیں اور پورٹل کی طرف سے مانگی گئی معلومات فراہم کریں ای چالان ظاہر ہونے کے بعد اس کی معلومات کا جائزہ لیں اور تصدیق کریں کہ یہ وہی ٹکٹ ہے جو آپ کے خیال میں غلط جاری کیا گیا ہے اس کی نشاندہی کرنے کے بعد جائزہ لینے کے عمل کو شروع کرنے کیلیے Review کے آپشن پر کلک کریں پورٹل پر دکھائی گئی ہدایات پر عمل کریں، مطلوبہ معلومات فراہم کریں اور آن لائن سسٹم کے ذریعے نظرثانی کی درخواست جمع کروائیں جمع کروائی گئی شکایت کا متعلقہ حکام کی طرف سے جائزہ لیا جائے گا جائزہ لینے کا عمل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا آن لائن طریقہ کار میں مشکلات کا سامنا کرنے والے شہری مدد اور رہنمائی کیلیے لاہور ٹریفک پولیس سے نمبر 03225638888 پر رابطہ کر سکتے ہیں

گھر بیٹھے غلط ای چالان کی شکایت کیسے درج کرائیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے