سندھ فلمز اور جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم ’شیروز‘ تین کہانیوں کا مجموعہ ہے جس مین تین مختلف خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے، اس فلم کے ایک حصے ’گئیر اپ ‘ میں زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے ہدایتکار ثاقب خاں ہیں۔
سات سال بعد بڑے پردے پر واپس آنے والی اداکارہ زارا نور عباس فلم کے حوالے سے کافی پر امید ہیں اور ان دنوں ’شیروز‘ کے پروموشنز میں مصروف ہیں۔
جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں ادکارہ نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ان کے کردار کا نام بھی زارا ہے، زارا نے کہا کہ وہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے میں ایک ایسی افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی صلاحیتوں کو خاتون ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔
اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’مجھے پتا چلتا ہے کہ ایک بم ہے جو کہیں رکھا گیا ہے ، مجھے نہ صرف اس بم کو ڈسپوز کرنا ہے بلکہ اپنے آپ کو ثابت بھی کرنا ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں‘۔
اداکارہ سے جیو ڈیجیٹل نے سوال کیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بنادیا جائے تو کیا کریں گی ؟
اداکارہ نے جواب میں کہا کہ ’اگر مجھے موقع ملا تو خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے جتنے بھی کیسسز ہیں ان تمام مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں گی، میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے، جو بھی ملوث ہوگا اسے پھانسی دے دوں گی !‘۔
View this post on Instagram A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)
A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)
ایک اور سوال پر کہ پولیس آفیسر بنیں تو کس سلیبرٹی کو گرفتار کریں گی؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ ’اگر گرفتار کرنا پڑے تو اپنے شوہر اسد صدیقی کو گرفتار کروں گی، ابھی تو وہ خوشی سے ساتھ رہ رہے ہیں مگر غصے میں بھی اسد ہی کو گرفتار کروں گی‘۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کمرے میں کس شخصیت کو بٹھائیں گی ؟ جس پر زارا نور عباس نے ادکار فہد مصطفی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یقیناً میں فہد مصطفیٰ کو بٹھاؤں گی۔
تماشہ فلمز کی پیشکش اینتھالوجی فلم شیروز 2 اکتوبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کے ایک حصے ’پنچ‘ میں اداکارہ اشنا شاہ جبکہ دوسرے حصے ’آرٹسٹ‘ میں اداکارہ کنزہ ہاشمی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے
مجھے اپنی پہلی اولاد، بیٹی سے تقریباً 30 سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا: صباحت بخاری
سنگیتا نے تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا، شوہر کا نام بھی منظرِ عام پر
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش
معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
ویڈیو: مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آنے پر سلمان خان اپنے ڈرائیور پر شدید برہم
معروف میزبان کرن خان نے مکہ میں نکاح کرلیا، شوہر کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں
’دوسروں کو خوش رہنے دو‘ علی ظفر اداکارہ کترینہ کے بڑھتے وزن پر ہونیوالی تنقید پر بول پڑے
شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال
ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامر باکسنگ رنگ میں کود گئیں
شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین فیمنسٹ نہیں: تانیشا مکھرجی
راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے ایک دن کیلئے پولیس آفیسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی چڑھا دوں گی: اداکارہ زارا نور عباس
• 8 منٹ پہلے فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں
فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں
• 41 منٹ پہلے صوبوں کے پاس حقیقت میں کون سے فضائی اثاثے ہیں؟
صوبوں کے پاس حقیقت میں کون سے فضائی اثاثے ہیں؟
• 1 گھنٹے پہلے "ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے"، ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب
"ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے"، ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، بلال بن ثاقب
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، بلال بن ثاقب
• 2 گھنٹے پہلے قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے
قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے
• 2 گھنٹے پہلے ایران اب اس مرحلے میں ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں، قالیباف
