• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

کیلیفورنیا: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فولڈنگ فلیگ شپ اسمارٹ فون ’آئی فون ڈیو‘ کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ چھوٹے سائز کا ایپل پنسل ماس پروڈکشن سے قبل تکنیکی مسائل کی وجہ سے منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا ارادہ تھا کہ آئی فون ڈیو کے ساتھ ایک نیا، چھوٹا اور مقناطیسی پنسل متعارف کروایا جائے جو فون کے ہنج سائیڈ کے ساتھ آسانی سے منسلک ہوسکے۔

تاہم، بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہونے سے پہلے اس ڈیوائس کو سنگین تکنیکی اور مقناطیسی چارجنگ کے مسائل کا انکشاف ہوا، جس کی وجہ سے کمپنی نے اس پنسل کے ڈیزائن کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

چھوٹے پنسل کو ختم کرنے کے بعد اب ایپل نے روایتی USB-C ایپل پنسل کو آئی فون ڈیو کے ساتھ سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پہلے سے آئی پیڈز (iPads) کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

تاہم، چونکہ آئی فون ڈیو کو ابتدائی طور پر USB-C ایپل پنسل کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا، اس لیے یہ فیچر فون کے باضابطہ لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔

صارفین کو اس فیچر کے لیے رواں سال کے آخر تک انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ ایپل کو اس کی مطابقت کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کرنے اور اندرونی ٹیسٹنگ کے طویل عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں نیا فیچر، بڑا مسئلہ حل کردیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین اتنی مہنگی فولڈنگ ڈیوائس خریدنے کے بعد ابتدائی مہینوں تک پنسل سپورٹ سے محروم رہیں گے، جب تک کہ ایپل کی جانب سے نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری نہیں ہوجاتا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے