• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 12:49 شام
  • پاکستان

مقدمے میں 20 سے 25 افراد کو نامزد کیا گیا، تصادم کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس

ایم کیو ایم مرکز پر تصادم اور فائرنگ کے کیس میں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم اور فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان اظہر عرف لمبا اور ذیشان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 25، 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وقوعہ 2 اگست کو ہوا جبکہ مقدمہ 4 اگست کو درج کیا گیا۔ 2 اگست کو ہونے والے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2 کلو میٹر کے ریڈیئس میں تصادم اور فائرنگ ہوئی لیکن پولیس بے خبر رہی، جبکہ 2 روز بعد مخبر خاص کی اطلاع پر مقدمہ درج کیا گیا۔

حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2 دن بعد مخبر خاص بتا رہا ہے کہ بہادر آباد میں کیا ہوا جبکہ نیو ٹاؤن پولیس اس سے بے خبر رہی۔

وکیل صفائی کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے، جبکہ دونوں ملزمان کو ایک ساتھ لے جاکر اسلحہ برآمد کرایا گیا۔

حسان صابر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں درج تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، صرف دفعہ 324 قابل ضمانت نہیں۔ وکیل صفائی نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ اقدام قتل کا زخمی کہاں ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 20 سے 25 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ تصادم کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے