• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 1:47 شام
  • پاکستان

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

کراچی (20 ستمبر 2026): ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شدید گرمی کے باعث آئی بی اے سکھر کے وی سی بے ہوش ہو گئے طلبہ کی حالت بھی خراب ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے دوران شدید گرمی کے باعث آئی بی اے سکھر کے وی سی بے ہوش جب کہ کئی طلبہ کی حالت بھی غیر ہو گئی۔

ایم ڈی کیٹ کے آغاز سے قبل آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر آصف شیخ اچانک بے ہوش ہو گئے اور اپنی نشست سے گر پڑے۔

اس موقع پر وہاں ٹیسٹ کے لیے موجود طلبہ اور عملے نے انہیں سنبھالا اور فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہو گئی۔

آئی بی اے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف شیخ کی طبیعت مسلسل کام اور ایم ڈی کیٹ کے انتظامات کی وجہ سے خراب ہوئی۔

دوسری ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران گرمی بڑھتے ہی طلبہ کی حالت خراب ہونے لگی، انہیں او آر ایس اور جوس پلایا جا رہا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران گرمی بڑھنے سے کئی طلبہ کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہاں موجود میڈیکل ٹیم کی جانب سے ایک طالبہ کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

طلبہ کو او آر ایس اور جوس پلایا جا رہا ہے، تا کہ ان کی طبیعت بحال ہو سکے جب کہ بلڈ پریشر چیک کرنے کیلیے ڈاکٹرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے لیے لگائے گئے پنڈال کے کچھ بلاکس میں پنکھے کام نہیں کر رہے ہیں۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان شروع

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے