• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 12:28 صبح
  • پاکستان

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے مختلف شہروں میں سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والوں کو گرفتار کیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 مبینہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر انسدادِ انسانی اسمگلنگ ڈائریکٹوریٹ عصمت اللّٰہ جونیجو کی ہدایت پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز نے مختلف شہروں میں سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورنے میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان سے محمد نثار اور محمد طارق، لاہور سے عمر دراز، توحید، عالیہ، محمد عثمان، جاوید اقبال، احسن رضا اور مدثر ,گجرات سرکل سے وریام حسین، طلت بلال، رمیز حیدر اور مرزا مقبول جبکہ بہاولپور سے اللہ بخش نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حکام کا کہناتھاکہ کریک ڈاؤن کا مقصد انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔۔۔۔۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے