• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 7:58 شام
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

جاپان (یکم اکتوبر 2026): ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جاپان میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نشین میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا، جو بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے جیت لیا۔

بھارت کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری سری لنکن ٹیم 9.5 اوورز میں صرف 45 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور نوانیدو فرنانڈو 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما نے 2، 2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ایشان کشن کے نا قابل شکست 80 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میچ میں رسائی حاصل کی تھی۔

ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ 3 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ’’ٹکٹ بیلٹ‘‘ کا آج سے آغاز

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے