• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 3:28 شام
  • پاکستان

نیپال نے 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تاہم جاپان کی بیٹنگ ہی نہ آسکی

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں نیپال، افغانستان، ملیشیا اور ہانگ کانگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

نشین میں شیڈول آج گروپ مرحلے کے دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ جاپان اور نیپال کے درمیان میچ کا آغاز ہوا تاہم بارش کے باعث 15 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں صرف ایک اننگ ہی ممکن ہوسکی۔

نیپال نے 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تاہم جاپان کی بیٹنگ ہی نہ آسکی۔

یوں نیپال 3 پوائنٹس اور افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ جاپان کی ٹیم باہر ہوگئی۔

ملیشیا اور عمان کے درمیان شیڈول میچ میں ایک بھی گیند ممکن نہ ہوسکی۔ عمان کی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ملیشیا 3 پوائنٹس اور ہانگ کانگ 2 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

گروپ مرحلے سے کوارٹر فائنل میں رسائی پانے والی چاروں ٹیموں کا مقابلہ براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے