• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

کیا آپ نے کوئی ایسا خاندان دیکھا ہے جس کی کئی نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہو؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا میں واقعی ایسا ایک خاندان موجود ہے جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والےفریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔

ایک ہی خاندان کی متعدد نسلوں کے ایک ہی تاریخ پر پیدائش کا ریکارڈ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ ہے۔

فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر 1972 کو ہوئی تھی جو کہ ان کے نانا اور والدہ کی تاریخ پیدائش بھی ہے۔

ان کے نانا ویبر 14 ستمبر 1907 جبکہ والدہ ایڈی 14 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئی تھیں۔

فریڈ ہارلو کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے کی تاریخ پیدائش بھی 14 ستمبر ہے، البتہ ایما بیل کی پیدائش کا سال 1997 جبکہ آرتھر کا 2025 ہے۔

فریڈ ہارلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک تحفہ ہے، یہ واقعی ایک بہت منفرد تحفہ ہے، ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ یہ بہت عجیب ہے مگر ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ کسی قسم کا ریکارڈ ہے'۔

ایما بیل نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا آفیشل سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 4 خاندانوں تک محدود تھا مگر آرتھر کی پیدائش کے بعد فریڈ ہارلو کا خاندان آگے نکل گیا۔

ایما بیل نے بتایا کہ 'میں اپنی دادی کی یہ بات سنتے ہوئے بڑی ہوئی تھی کہ میرے بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہوگی، تو میں اس کی پابند اور پرعزم تھی کہ بیٹے کی پیدائش اسی تاریخ پر ہو'۔

آرتھر کی دنیا میں آمد درست وقت پر ہوئی اور ایما بیل کے مطابق ان کی دادی اگر زندہ ہوتی تو ضرور بہت زیادہ پرجوش ہو جاتیں۔

اس خاندان کے مطابق ایک اور پہلو اس تاریخ کو مزید خاص بنا دیتا ہے۔

ایما بیل نے بتایا کہ 'اس کا آغاز ویبر سے ہوا، تو پہلے لڑکا، پھر لڑکی، پھر لڑکا، لڑکی اور اب لڑکا، یہ سلسلہ ترتیب سے چل رہا ہے'۔

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

بغیر سرجری یا ادویات کے یہ شخص اپنے وزن میں 158 کلوگرام کمی کیسے لایا؟

دنیا کا وہ منفرد قصبہ جہاں مچھروں کی پرواز پر ہی پابندی عائد کر دی گئی

ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

26 سال بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہونیوالی خاتون

دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے

فٹبال کھیلنے کے شوقین ہاتھی کی ویڈیو وائرل

کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟

دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

• 1 گھنٹے پہلے چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

• 1 گھنٹے پہلے کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

• 1 گھنٹے پہلے سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ

سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ

• 2 گھنٹے پہلے ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

• 2 گھنٹے پہلے واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

• 2 گھنٹے پہلے وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا

وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا

• 2 گھنٹے پہلے علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل

علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے