• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 1:27 شام
  • پاکستان

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں کے اندر ایران کے پاس کسی بھی چیز کے بدلے تجارت کرنے کے لیے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے اتوار کو فاکس نیوز کو انٹرویو میں پیش گوئی کی ہے کہ ایران آئندہ دو ہفتوں کے اندر چین کو تیل کی اپنی باقی ماندہ کھیپیں بھی پہنچا دے گا، جس کے بعد تہران کے پاس ’’کسی بھی چیز کے بدلے تجارت کرنے کے لیے کچھ نہیں بچے گا۔‘‘

وزیر خزانہ نے کہا کہ اندازہ ہے کہ اب صرف تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بیرل ایرانی تیل ترسیل کے لیے باقی رہ گیا ہے، کیوں کہ امریکا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رہا ہے۔ انھوں نے تیزی سے کم ہوتی تیل کی ترسیل کو اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ نے تہران کو اقتصادی طور پر تنہا کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اب تک ایک ارب سے بھی زیادہ بیرل تیل باہر نکال چکا ہے، جب کہ ایران صفر پر ہے، آپریشن ’’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران مستقبل میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے کی شرائط پر عمل کرے۔

بیسنٹ نے کہا ’’شاید آئندہ دو ہفتوں کے اندر ان کے پاس کسی بھی چیز کے بدلے تجارت کرنے کے لیے کچھ نہیں بچے گا۔ وہ چین کو تیل کی اپنی آخری کھیپیں پہنچا دیں گے اور پھر ان کے پاس کچھ نہیں ہوگا۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران ’’دباؤ محسوس کر رہا ہے‘‘، جس کے نتیجے میں اس نے دوبارہ معاہدہ کرنے میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔

ٹرمپ نے فون پر انٹرویو کے دوران بتایا ’’مجھے توقع ہے کہ اس ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات ہوں گے۔ وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ وہ معاہدہ نہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ وہ معاہدہ ہے جس پر شاید ہم ایک سال پہلے رضامند ہو جاتے۔ انھوں نے اپنی پوزیشن کا حد سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔‘‘

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے