• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

تہران: ایران کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 24 لاکھ 50 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی۔

ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے جاری کمی ایک نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پیر کے روز ڈالر نے دن کا آغاز تقریباً 24 لاکھ 5 ہزار ریال سے کیا، تاہم کاروبار کے دوران اس کی قیمت مزید بڑھتی گئی اور 24 لاکھ 50 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی۔

ایک ہفتہ قبل ڈالر 23 لاکھ 30 ہزار ریال کے آس پاس تھا، جب کہ ایک سال قبل امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 11 لاکھ 10 ہزار ایرانی ریال تھی، یوں ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت دوگنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب ایران کو اقتصادی اور فوجی دباؤ کا سامنا ہے اور امریکا کے ساتھ ممکنہ نئے بالواسطہ مذاکرات کی کوششیں بھی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

روئٹرز کے مطابق آج منگل کو امریکا اور ایران کے ساتھ ثالثوں کی جانب سے الگ الگ ملاقاتوں کی توقع ہے۔ ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تہران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ تجویز کے ترمیم شدہ مسودے پر بات چیت ہوگی۔

ریال کی کمزور ہوتی قدر اور تجارت میں بڑھتی رکاوٹیں ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے انتباہات اور حالیہ فوجی جھڑپیں ایران اور خطے پر ایک بار پھر تنازع کے خطرے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے