• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 8:52 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے چاہتا ہے اور مجھے بھی معاہدے کرنا پسند ہے لیکن ایرانی تجویز ناقابل قبول ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی کامیابی حاصل ررہے ہیں اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کررہے ہیں جہاں سے تیل کی بھاری ترسیل ہوتی ہے اور گزشتہ رات 29 جہاز وہاں سے گزرے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز فوری دوبارہ کھولنا چاہتا ہے کیونکہ اسے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

یہ پڑھیں: بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن دھونس یا زبردستی قبول نہیں، ایرانی صدر

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو نقصانات کا سامنا ہے کیونکہ اسے رقم نہیں مل رہی اور ان کی آمدنی کا ذریعہ آبنائے ہرمز ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم کیوبا کو اپنے عوام کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، رہبرِ معظم کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری حرام قرار دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں کچھ افراد جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تو انہیں ایسا مذہبی حق حاصل نہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایسے وقت پر رہبر معظم کو شہید کیا جب مفاہمت تک پہنچ چکے تھے، امریکا کا مقصد مسئلے کو حل کرنا نہیں بلکہ ہمارے نظام کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے